Wednesday, July 29, 2026
 

وزیراعظم کی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلا دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پاکستان والی بال ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے قومی ٹیم کے لیے مستقبل کے مقابلوں میں بھی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے پاکستان نے بنگلا دیش کو 3-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل