Wednesday, July 29, 2026
 

حکومت نے مالی سال 2026-27 کیلیے دیت کی نئی مالیت مقرر کر دی

 



وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی مالیت مقرر کر دی ہے۔  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی مالیت 30 ہزار 630 گرام چاندی کے مساوی قرار دی گئی جبکہ یہ نئی مالیت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 323 کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ وزارت خزانہ نے متعلقہ اداروں کو نئی مقررہ دیت کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل