Thursday, July 30, 2026
 

خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ کردیں، 4 دہشت گرد ہلاک

 



خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ کردیں جن میں موجود 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 30 جولائی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم "فتنہ الہندستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کو جنہیں وہیکل بورن امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز کے طور پر تیار کیا گیا تھا سیکیورٹی فورسز نے ان کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر انہیں روک لیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بارودی گاڑیاں تباہ کردیں جبکہ انہیں چلانے والے بھارتی سرپرستی میں سرگرم چار دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت "عزمِ استحکام" کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل