Saturday, August 01, 2026
 

امریکی سمندری ناکہ بندی سے آبنائے ہرمز اور دیگر آبی گزرگاہوں کی مکمل بندش کا خطرہ ہے، ایران

 



ایران نے خبردار کیا ہے آگر امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی اسی طرح جاری رہی تو دیگر بحری راستے کی بھی مکمل بندش ہوسکتی ہے. ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے  خبردار کیا ہے کہ امریکی سمندری ناکہ بندی جاری رہنے سے آبنائے ہرمز اور دیگر اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں کی مکمل بندش ہوسکتی ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک بیان کے مطابق محمد باقر ذولغدر نے کہا کہ امریکہ کی مسلسل اشتعال انگیزی نہ صرف آبنائے ہرمز کو مزید محدود کر دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں دیگر سمندری راستوں کی بندش بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کے اقدامات کے نتائج عالمی معیشت، توانائی کی منڈی اور امریکی ووٹروں کو بھگتنا پڑیں گے.  واضح رہے کہ 14 جولائی کو امریکی سینٹکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر دوبارہ بحری ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل