Saturday, August 01, 2026
 

بالی ووڈ اداکار سُدیش بیری کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ پر تنقید، مودی سے محبت کا اظہار

 



بالی ووڈ اداکار سُدیش بیری نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ پر شدید تنقید کی ہے اور نریندر مودی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ فلم ’بارڈر‘ میں اداکاری کے لیے مشہور سُدیش بیری نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’آخر مودی نے کیا غلط کیا ہے؟‘ جب سُدیش بیری کو میزبان نے یاد دلایا کہ وہ اپنی والدہ کے پاؤں دھو کر ان کے لیے احترام کا اظہار کر چکے ہیں تو اداکار نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ مودی کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے۔ اس دوران انہوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا اور نہ ہی اس تنظیم کو تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اے جی پی، سی جے پی وغیرہ کو نہیں جانتا، میں ان لوگوں کو پہچانتا تک نہیں، صرف اتنا جانتا ہوں کہ یہ ملک کو پیچھے لے جا رہے ہیں۔ سُدیش بیری نے احتجاج کرنے والوں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی واقعی معاشرے کی خدمت کرنا چاہتا ہے تو اسے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان کے مطابق یہ سب بے کار لوگ ہیں، اگر آپ واقعی معاشرے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو بچوں کے لیے پارکس بنائیں، بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہومز بنائیں اور لوگوں کا علاج کروائیں۔ جنتر منتر پر بیٹھ کر احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سُدیش بیری نے مزید کہا کہ اب میں مودی جی کے پاؤں دھو کر وہ پانی پینا چاہتا ہوں، اگر آپ ان سے میری ملاقات کروا سکتے ہیں۔ میں آج تک ان سے نہیں ملا اور نہ ہی انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ جس طرح ہم نے بھگوان کو نہیں دیکھا لیکن پھر بھی ان کی پوجا کرتے ہیں، اسی طرح میں مودی جی کا احترام کرتا ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل