Saturday, August 01, 2026
 

سلمان خان کی سنجے دت کیلئے محبت بھری پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

 



بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور معروف اداکار سنجے دت کی دیرینہ دوستی ایک بار پھر مداحوں کے دل چھو گئی۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سنجے دت سے حالیہ ملاقات کی چند دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ سنجے کے گھر پر لی گئی ہیں۔         View this post on Instagram                       تصاویر کے ساتھ سلمان خان نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا، جس میں انہوں نے سنجے دت کو اپنا ’بڑا بھائی‘ قرار دیتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ، ’’بابا ہمیشہ بابا ہی رہتے ہیں، اور بابا، بابا ہوتا ہے۔ سنجو بابا ہم سب کے بابا ہیں اور اب اپنے بچوں کے بھی بابا ہیں۔ میرے بڑے بھائی سنجے دت، اللہ، بھگوان اور یسوع مسیح سب اس آدمی کو خوش رکھیں۔ آئی لو یو بابا۔‘‘         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل