Saturday, August 01, 2026
 

معاشرے نے مردوں کو مشین بنا دیا ہے، متھیرا

 



پاکستانی ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا شخصیت متھیرا نے مردوں کے جذبات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ متھیرا نے فیصل وحید کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکوں کی پرورش اس انداز میں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ماؤں اور بیویوں کا بھی اس حوالے سے اہم کردار ہے کہ وہ مردوں کو جذباتی طور پر سمجھیں اور اچھا فرد بننے میں مدد دیں۔‘‘ انہوں نے مردوں پر معاشرتی دباؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرد بھی اس معاشرے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم نے مردوں کو ’مشین‘ بنا دیا ہے۔ ہم ان پر مسلسل ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیتے ہیں۔‘‘         View this post on Instagram                       متھیرا کے مطابق کام اور دیگر ذمہ داریوں کا دباؤ بہت سے مردوں کو ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ اچھے والد، شوہر، بیٹے یا بھائی کا کردار ادا کرنے میں بھی مشکلات محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکوں کو بچپن سے یہ سکھایا جائے کہ جذبات کا ہونا فطری ہے اور اداسی یا ڈپریشن کا شکار ہونا بھی قابلِ شرم بات نہیں، تو صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل