Loading
سوشل میڈیا پر ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاندان کو کئی سال بعد بیٹی پیدا ہونے کی خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ خوشگوار واقعہ بھارت کی مدھیہ پردیش ریاست کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بیٹی پیدا ہوئی، جس کے بعد نومولود کا استقبال انتہائی جذباتی انداز میں کیا گیا۔
کئی دہائیوں کے انتظار کے بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش نے اہلِ خانہ کے لیے اس لمحے کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔ ویڈیو میں خاندان کے افراد خوشی سے روتے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
خوشی سے آنسو بہاتے اہلِ خانہ اور ننھی بچی کے استقبال کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی جذباتی کر دیا، جہاں لوگ نومولود کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ گردش کرنے والے خاندان اور واقعے سے متعلق تمام تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل