Saturday, August 01, 2026
 

امریکی ریاست منی سوٹا کے سائبر حملوں کے پیچھے کون ہے؟ ٹرمپ کے دعوے کی حقیقت جانیے

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے منی سوٹا میں حالیہ سائبر حملوں کا الزام ریاستی حکومت بالخصوص ڈیموکریٹ گورنر ٹم والز پر عائد کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی ریاست منی سوٹا پر ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے ایران نہیں بلکہ یہ ریاست خود ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ یہ ایرانی سائبر حملہ تھا۔ میرے خیال میں منی سوٹا اس کے پیچھے ہے کیونکہ یہ انتہائی نااہل ہیں۔ ان کا گورنر بھی اس کے پیچھے ہو سکتا ہے۔‘‘ حکام نے تاحال عوامی طور پر یہ نہیں بتایا کہ اتوار اور پیر کو منی سوٹا کے 30 سے زائد واٹر سسٹمز کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں کے پیچھے کون تھا۔ تاہم، یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب امریکی سیکیورٹی حکام پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ ایرانی ہیکرز پانی کی فراہمی اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔   ٹرمپ کا دعویٰ درست نہیں ٹرمپ نے منی سوٹا یا گورنر ٹم والز کو ذمہ دار قرار دینے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ جب وائٹ ہاؤس سے ان الزامات کے ثبوت سے متعلق سوال کیا گیا تو انتظامیہ نے کابینہ اجلاس میں ٹرمپ کے بیان کی جانب ہی اشارہ کیا۔ ایف بی آئی کی سائبر ڈویژن کی سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ہالسیون کے رینسم ویئر ریسرچ سینٹر کی موجودہ سینئر نائب صدر سنتھیا کائزر نے کہا کہ ایران کے پاس ایسے حملوں کے لیے واضح جغرافیائی و سیاسی محرکات موجود ہیں اور ماضی میں بھی وہ پانی کے نظام کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ ان کے مطابق، ’’میرے خیال میں زیادہ تر معتبر محققین اور سائبر سیکیورٹی ماہرین کے لیے مناسب ہو گا کہ جب تک اس کے برعکس ثابت نہ ہو جائے، وہ اسے ایرانی کارروائی سمجھ کر چلیں۔‘‘ ٹم والز نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا کابینہ اجلاس کے بعد گورنر ٹم والز نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو معلوم ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ دیگر ریاستیں بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔ والز نے کہا کہ یہ جدید جنگ کی ایک مثال ہے اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جیتنے کے لیے کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں۔ Trump knows exactly who is responsible for this attack, and knows that other states were hit too. This is what modern warfare looks like, and it further illustrates there’s no plan to win a war with Iran. https://t.co/e70UpK65P6 — Governor Tim Walz (@GovTimWalz) July 31, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل