Saturday, August 01, 2026
 

ایشون کا بھونیشور کمار کو 2027 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ

 



بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون نے تجربہ کار فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں ایشون نے کہا کہ جنوبی افریقی کنڈیشنز میں بھونیشور کمار کا تجربہ اور سوئنگ بولنگ ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو بھونیشور کمار سے رابطہ کرنا چاہیے اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ، وجے ہزارے ٹرافی سمیت تمام اہم ٹورنامنٹس کھلانے چاہئیں تاکہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ ورلڈکپ میں شرکت کر سکیں۔ ایشون کے مطابق جنوبی افریقا کی سیمنگ اور باؤنس والی وکٹوں پر بھونیشور جیسے بولر کی ضرورت ضرور محسوس ہوگی۔ 36 سالہ بھونیشور کمار 2022 کے بعد سے بھارتی ٹیم سے باہر ہیں جبکہ انجریز کے باعث انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم حالیہ آئی پی ایل سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، نئی گیند سے مؤثر اسپیلز، ڈیتھ اوورز میں بہترین یارکرز اور عمدہ لائن و لینتھ کے ذریعے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ اگر انہیں 2027 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تو وہ 37 برس کی عمر میں بھارتی پیس اٹیک کے سب سے تجربہ کار فاسٹ بولر ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل