Saturday, August 01, 2026
 

خبردار! جعلی ای چالان پیغامات سے ہوشیار رہیں

 



جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے فراڈ کرنے والے متحرک ہوگئے ہیں اور شہریوں کے لٹنے کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یاد رہے کہ یہ ایس ایم ایس فراڈ ہیں۔ ہمیشہ آفیشل نمبرز سے آنے والے پیغامات پر رسپانس کیجئے۔ ایسے جعلی ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیغامات میں موجود کسی بھی لنک پر ہرگز کلک نہ کریں۔ اگر آپ کو کسی مشکوک یا جعلی ای چالان کا پیغام موصول ہو تو فوری طور پر اس کی اطلاع اسلام آباد پولیس یا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دیں۔ اور اپنا ای چالان صرف سرکاری ویب سائٹ پر جا کر ہی چیک اور تصدیق کریں۔ جعلی ویب سائٹس، مشکوک لنکس اور غیر مصدقہ پیغامات سے ہمیشہ محتاط رہیں۔ آپ کی ایک احتیاط آپ کو مالی نقصان اور سائبر فراڈ سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل