Loading
پاکستانی اوپنر فخر زمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور دوبارہ بھرپور انداز میں بیٹنگ پریکٹس شروع کر دی ہے۔
لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ 2027 آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری پر ہے۔
فخر زمان کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے جاری تربیتی کیمپ نے کھلاڑیوں کو اپنی کمزوریوں پر کام کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے کیونکہ میچوں کے دوران ایسی خامیوں پر توجہ دینا آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ورلڈ کپ میں کافی وقت باقی ہے اس لیے تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں۔
فخر زمان نے نوجوان کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ صرف ایک یا دو اچھی پی ایس ایل اننگز کی بنیاد پر کسی کو بڑا کھلاڑی قرار نہیں دینا چاہیے کیونکہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ میں واضح فرق ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جگہ مستقل کارکردگی کی بنیاد پر ملنی چاہیے۔
فخر زمان نے مزید بتایا کہ وہ نیشنل چیمپئنز کپ کے ذریعے مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں اور جنوبی افریقا کی باؤنس والی وکٹوں پر اپنے ماضی کے کامیاب تجربات کی بدولت 2027 ورلڈ کپ کے لیے پُرامید ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل