Loading
شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں خواتین کو ہراساں کرنے، اسلحہ لہرانے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو بلوچ کالونی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ناصر محمود خٹک کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 28 جولائی کو بچوں کے تنازع پر دو خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران ناصر محمود خٹک موقع پر پہنچا اور معاملہ شدت اختیار کر گیا۔
ملزم نے مبینہ طور پر بخت مینا نامی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کے خلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کی اسلحہ لہرا کر انہیں ہراساں کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلوچ کالونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے شہریوں کو ہراساں کرنے اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل