Saturday, August 01, 2026
 

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کی انفرااسٹرکچر پر حملوں کے خلاف سخت جواب کی دھمکی

 



نےایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر نے ملک کے انفرااسٹرکچر پر کسی قسم کے حملے کی صورت میں بدترین جواب دینے کی دھمکی دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ آپ فوجی مساوات کے مطابق حساب لگاتے ہیں لیکن ہمارا جواب تاریخ کی منطق پر مبنی ہوتا ہے۔ دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے ایران کے انفرااسٹرکچر پر حملہ براہ راست ان کمزور پہلوؤں کو بیدار کرے گا جن پر گزشتہ 250 برسوں سے آپ کی بالادستی کی عمارت قائم ہے۔ محمد مخبر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس نظام کے ستون گر جائیں گے تو پھر کمان کا کوئی مرکزباقی  نہیں رہے گا اور نہ ہی لوٹ مار کے لیے کوئی منڈی باقی رہے گی۔ شما با معادلات نظامی محاسبه می‌کنید، اما ما با منطق تاریخ پاسخ می‌دهیم. تعرض به زیرساخت‌های ایران، مستقیماً گسل‌هایی را بیدار می‌کند که ۲۵۰ سال معماری هژمونی شما روی آن‌ها بنا شده است. وقتی ستون‌های این سیستم فروبریزد، دیگر نه مرکزی برای فرماندهی می‌ماند و نه بازاری برای غارت. — محمد مخبر (@MokhberOfficial) August 1, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل