Loading
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب ایکس پر نجی ٹی وی کے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھائی ماننا پڑے گا، کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے۔
بھائی ماننا پڑے گا کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری تو اب ڈراموں میں تفریح کے لئے استعمال ہورہی ہے واہ بھائی ???????? pic.twitter.com/9xgVFvYu3D
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 4, 2026
اس سے قبل انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اف ہم ڈر گئے، اب کیا ہوگا؟
وزیر اطلاعات پنجاب نے بلاول بھٹو کے بیان پر مسکرانے والے اسٹیکرز بھی شیئر کیے تھے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل انتخابات قرار دیتے ہوئے تھا کہا کہ یہ صاف و شفاف نہیں، دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، قاتل الیکشن تھے، خونی الیکشن تھے۔
ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس سب کے باوجود آپ نے پیپلز پارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے، میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے، میدان نہیں چھوڑتے۔
مسلم لیگ نواز کے میرے دوستوں کیلئے پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سُنائی دے رہی ہے، ذرا غور سے سنیں،’’ٹِک ٹاک، ٹِک ٹاک‘‘، آپ کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، بلاول بھٹو pic.twitter.com/LW8QE7jj2p
— Khurram Iqbal (@khurram143) August 3, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل