Loading
کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرا وطن واپس پہنچ گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے قومی ہیروئن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر سربلند کرنے والی قومی باکسر فاطمہ زہرا لاہور ایئرپورٹ پہنچیں تو ان کا استقبال ایک فاتح کھلاڑی کے شایان شان انداز میں کیا گیا۔
ایئرپورٹ قومی پرچموں، پھولوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ فاطمہ زہرا کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، گلدستے پیش کیے گئے،خالد محمود سمیت پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں کی خوشی بھی قابل دید تھی۔
گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں فاطمہ زہرا نے 60 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز میڈل اپنے نام کیا، یہ پاکستان کا ان کھیلوں میں واحد میڈل تھا۔
فاطمہ زہرا کی تاریخی کامیابی صرف ایک برونز میڈل تک محدود نہیں بلکہ یہ اس عزم، محنت اور حوصلے کی علامت ہے جس نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل