Thursday, August 06, 2026
 

راولپنڈی، 6 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ، تلاش کے لیے نالوں میں سرچ آپریشن جاری

 



کمیٹی چوک، اقبال روڈ اور لنڈا بازار کے قریب 6 سالہ بچی حریم عمیر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بچی کے والد اپنے بچوں کو گاڑی میں بٹھا رہے تھے کہ اسی دوران 6 سالہ حریم عمیر اچانک نظروں سے اوجھل ہوگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی قریبی نالے میں گر گئی ہو تاہم واقعے کی اصل نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ممکنہ مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جبکہ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل