Thursday, August 06, 2026
 

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی بپھرنے کے بعد تھم گیا

 



اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جس پر گوالمنڈی کے مقام پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اسلام آباد میں 52 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 9 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی شروع کر دی۔ واسا، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل تیز کر دیا۔ بعد ازاں بارش کی شدت میں کمی آنے پر نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی کم ہونا شروع ہوگئی۔ حکام کے مطابق گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقامات پر پانی کی سطح ساڑھے 9 فٹ سے کم ہو کر تقریباً 8 فٹ رہ گئی. تاہم انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر نالہ لئی کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل