Thursday, August 06, 2026
 

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، اولی پوپ اور ڈین لارنس کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی

 



انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرے سے تعلق رکھنے والے اولی پوپ اور ڈین لارنس کی انگلش ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب جیکب بیتھل گھٹنے کی انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ جارڈن کاکس کو نمبر تین پر بیٹنگ کی ذمہ داری دی جائے گی۔ یہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ اور برینڈن میک کولم کی کوچنگ سے علیحدگی کے بعد انگلینڈ کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ جو روٹ دوبارہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مارکس ٹریسکوتھک عبوری ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈین لارنس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا صلہ ملا ہے جہاں انہوں نے 13 اننگز میں 788 رنز بنائے جن میں پانچ سنچریاں شامل ہیں۔ اولی پوپ بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ فارم میں رہے اور 510 رنز اسکور کیے۔ اسکواڈ میں سیم کک اور برائیڈن کارس کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ اسپنر شعیب بشیر کو برقرار رکھا گیا ہے۔ Joe Root is back as captain and some familiar faces also are making their return ???? pic.twitter.com/imQamKKjjr — England Cricket (@englandcricket) August 6, 2026 انگلینڈ کے سلیکٹر مارکس نارتھ کا کہنا ہے کہ تجربہ اور نوجوان ٹیلنٹ کے امتزاج کے ساتھ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل