Loading
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے تازہ ترین فیشن فوٹو شوٹ سے مداحوں کو حیران کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے نئے انداز پر مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔
سجل علی، جو ان دنوں ڈرامہ ’زنجیریں‘ میں رابعہ کے کردار سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، اس بار ایک منفرد اور ہائی فیشن لک میں نظر آئیں۔
فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے لمبی وگ، گہرے رنگ کا میک اپ اور ڈارک لباس کا انتخاب کیا، جس نے انہیں ان کے روایتی انداز سے بالکل مختلف روپ دیا۔
سجل علی کے اس نئے لک نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے منفرد اور تجرباتی انداز کو سراہا، جبکہ بعض مداحوں نے ان کے اس نئے روپ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل