Loading
سپریم کورٹ نے مالک اور کرایہ دار کے تنازع پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ مالک جائداد کو اپنی جائداد کے استعمال کرنے کا مکمل اختیار ہے، مالک جائداد کے استعمال کیلیے کرایہ دار کی مرضی یا خواہش کے تابع نہیں، طے شدہ اصول ہے کہ مالک اپنی ضرورت کا واحد منصف ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ کیس میں مالک کا جائداد استعمال کیلیے بیان حلفی دینا ضرورت کو ظاہر کرتا ہے، مالک جائداد کا بیان حلفی دینا اسکی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
سپریم کورٹ نے کرایہ دار کو چھ ماہ میں رہائشی فلیٹ خالی کرنے کا حکم دے دیا، کیس میں کرایہ دار نے عمارت میں ایک سے زائد فلیٹس خالی ہونے کا موقف اپنایا تھا۔
ہائیکورٹ نے مالک کے دیگر فلیٹس خالی ہونے پر کرایہ دار کے حق میں فیصلہ دیا تھا، سپریم کورٹ نے کراچی صدر کی ایک عمارت کے مقدمہ میں فیصلہ دیا، 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے تحریر کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل