Loading
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس نے میر رضا کیس میں بہت محنت کی ہے، پولیس نے میر رضا کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے، کراچی پولیس میر رضا کیس میں عنقریب تمام حقائق بتائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میر رضا کیس میں تھوڑا سےابہام ہواہے، غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر کیس پر کمنٹ کررہا ہے، میڈیکو لیگل ڈاکیومنٹ ایک بات اور آپ زبانی دوسری بات کررہے ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ آپ کی طاقت اور اختیار ہے، میڈیکل بورڈ بٹھادیں ہم کوئی اعتراض نہیں، طبی ماہرین ہی اس پر فیصلہ کریں گے، میڈیکل بورڈ کا جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق پولیس کی تفتیش ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل