Thursday, August 06, 2026
 

سندھ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم لاہور سے گرفتار

 



سندھ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس لاہور نے بتایا کہ موبائلز اسکواڈ ناکا شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا، ملزم کے خلاف تھانہ استورث گنج شکارپور سندھ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے 5 سال سے لاہور میں روپوش تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عبدالکریم قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا ہے اور متعلقہ پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ ایس پی موبائلز بلال احمد نے بتایا کہ ناکا جات پر ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل