Thursday, August 06, 2026
 

آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کس کی ہوگی؟ انتخابات کا تیسرا اور اہم مرحلہ 10 اگست کو ہوگا

 



آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لیے انتہائی اہم مرحلہ 10 اگست کو ہوگا جبکہ ابتدائی دو مرحلوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر واضح برتری حاصل ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 10 اگست 2026 کو پونچھ ڈویژن میں 11نشستوں پر انتخابی دنگل سجے گا، پونچھ ڈویڑن کے نتائج انتخابی منظرنامے کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی قانون ساز اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے بھی انتہائی اہم ہوں گے۔ پونچھ ڈویژن کی 11 نشستیں، چار اضلاع پر مشتمل ہیں جہاں دونوں بڑی جماعتوں اور دیگر جماعتوں سمیت سیکڑوں امیدوار میدان میں ہیں اور لاکھوں ووٹرز کا انتخاب کون ہوگا سب کی نظریں پونچھ پر ہیں کیونکہ اس ڈویژن میں ہر ووٹ سیاسی نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہےْ۔ آزاد جموں و کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں 11 جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 208 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہز ار سے زائد ہے، پونچھ ڈویڑن میں جن شہروں میں انتخابی معرکہ ہوگا ان میں راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی کے شامل ہے، باغ اور حویلی میں 4 حلقوں، پونچھ اور سدھنوتی میں 7 حلقوں پر ووٹنگ ہوگی اور بڑی سیاسی جماعتوں میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں 82 امیدوار جبکہ پونچھ، رولاکوٹ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں میں 126 امیدوار قسمت آزمائیں گے، پونچھ ڈویژن کے حلقوں میں ایل اے-14 باغ1، ایل اے-15 باغ 2، ایل اے-16 باغ 3، ایل اے-17 باغ اور حویلی کہوٹہ، ایل اے-18 سے ایل اے-24 تک راولا کوٹ، پونچھ اور سدھنوتی کے 7 حلقے شامل ہیں۔ خیال رہے کہ 27 جولائی 2026 کو پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں انتخابات ہوئے تھے جہاں مسلم لیگ نے 9 حلقوں میں کامیابی حاصل کی اور 2 اگست کو دوسرے مرحلے کے انتخابات میں مظفرآباد میں مسلم لیگ نے براہ راست 5 اور مہاجرین کی 12 میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست جماعت بن گئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو 4، دوسرے مرحلے میں بھی 4 اور دو مہاجرین کی نشستوں میں کامیابی ملی ہے، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 10 ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل