Loading
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے کراچی سمیت پورے سندھ میں پی ایم ڈی سی کی تجویز پر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 2026 کو ری شیڈول کردیا۔
یہ ٹیسٹ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ری شیڈول کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی بی اے سکھر کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس تمام امیدواروں کو مطلع کرتی ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) کے ذریعہ جاری کردہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) کو اتوار 20 ستمبر 2026 کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایڈمٹ سلپس اور دیگر ٹیسٹ سے متعلق معلومات کے اجراء کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان STS کے آفیشل کمیونیکیشن چینلز کے ذریعے الگ سے کیا جائے گا
امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تازہ ترین اعلانات اور ہدایات کے لیے باقاعدگی سے STS ویب سائٹ اور آفیشل فیس بک پیج سے رابطے میں رہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل