Loading
لاہور کے علاقے وحت کالونی میں چند روز قبل 40 سالہ خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو مقتولہ کا شوہر اور سوتیلا بیٹا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وحدت کالونی میں چند روز قبل 40 سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی اور سوتیلے بیٹے کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس نے اہم شواہد کی روشنی میں مقتولہ ثنا کو قتل کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا جو شوہر اور سوتیلا بیٹا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت شیراز خان اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر شیراز خان کی پنجاب سے بھاگنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اُسے حراست میں لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے مرکزی ملزم شیراز خان کو انٹیلجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی اسپیشل ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جان لینے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل