Friday, August 07, 2026
 

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دے دیا، وزیر دفاع کی بھرپور حمایت

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بعض میڈیا ادارے بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ میرے اور وزیر دفاع کے درمیان تعلقات میں دراڑیں آ گئی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پیٹ ہیگستھ بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ان کی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/117049594693768642 ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی ایک دن سے بھی کم وقت میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ایران کے حوالے سے بھی امریکی پالیسی مؤثر ثابت ہوئی ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مقصد پر پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹ ہیگستھ کو امریکی فوج میں بھرپور احترام حاصل ہے انہوں نے فوج میں اصلاحات کیں، متنازع ڈی ای آئی پالیسیوں کا خاتمہ کیا اور بھرتیوں کو تاریخی سطح تک پہنچایا۔ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اخبار نے ان کے بارے میں جھوٹی رپورٹ شائع کی حالانکہ اسے پہلے ہی حقیقت سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ان کے بقول ایسی جعلی رپورٹنگ ملک کے مفادات کے خلاف ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل