Loading
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، امن و استحکام کے فروغ اور باہمی تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بحری جہاز رانی کی سلامتی اور بین الاقوامی سمندری راستوں پر آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید فروغ دینے اور نئی شراکت داری کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل