Loading
امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ روس اگلے چند سالوں میں نیٹو کے رکن ممالک میں سے کسی ایک پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے۔
دی وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس روس کی جانب سے ممکنہ جارحانہ کارروائی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جن میں سائبر حملے سے لے کر چھوٹے پیمانے پر زمینی حملے تک شامل ہیں۔
امریکی حکام کی طرف سے بیان کیے گئے یہ جائزے، بعض قسم کے اہم ہتھیاروں کی کمی کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں جن کی ان کی مسلح افواج کو مستقبل کی ممکنہ جنگ میں روس یا چین کا مقابلہ کرنے کیلئے ضرورت ہوگی۔
امریکا کے اسلحے ذخیرے میں یوکرین کو ہتھیار سپلائی کیے جانے اور ایران پر حملے کے بعد کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔
دیگر حکام کے مطابق متاثرہ ہتھیاروں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے درستگی سے چلنے والے میزائل، زمینی افواج کے زیر استعمال ٹیکٹیکل میزائل سسٹم اور اسٹنگر کم فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل