Loading
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 319 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 54ہزار 336روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 372روپے بڑھ کر 3لاکھ 89ہزار 519روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 280روپے کے اضافے سے 6ہزار 939روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 240روپے کے اضافے سے 5ہزار 949روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل