Loading
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کے بعد ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔
ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل سمیت کئی سابق کرکٹرز اور شائقین نے سوال اٹھایا کہ دی ہنڈریڈ میں بنائے گئے رنز ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ میں کیسے شامل کیے جا سکتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ 2021 میں دی ہنڈریڈ کے آغاز سے ہی اس ٹورنامنٹ کے تمام اعداد و شمار کو باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ کا حصہ شمار کیا جاتا ہے۔
اگرچہ اس فارمیٹ میں ہر اوور پانچ گیندوں پر مشتمل ہوتا ہے تاہم ہر ٹیم مجموعی طور پر 20 اوورز ہی کھیلتی ہے اسی لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسے آفیشل ٹی ٹوئنٹی کا درجہ دیا ہوا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دی ہنڈریڈ میں پانچ پانچ گیندوں کے 20 اوورز ہوتے ہیں اور ایک بولر مسلسل دو اوورز ایک ساتھ ایک ہی اینڈ سے بھی کرسکتا ہے۔
Why are Hundred stats counted towards T20 records? ????
While the format is slightly different - teams bowl consecutive overs from the same end, for example, and the same bowler can bowl two overs in a row - it is also played across 20 overs per side, only with five balls per over… pic.twitter.com/ev5XHThlNR
— Cricinfo (@cricinfo) August 6, 2026
کرکٹ شماریات کے ماہر ڈیوڈ کینڈکس کے مطابق یہ فیصلہ آئی سی سی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ شماریاتی اداروں کی باہمی مشاورت سے کیا گیا تھا۔
ان کے مطابق اگر کوئی دی ہنڈریڈ کے اعداد و شمار الگ رکھنا چاہے تو ایسا کیا جا سکتا ہے مگر سرکاری ریکارڈ میں یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہی کا حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل