Friday, August 07, 2026
 

 براڈ پیک حادثے میں جاں بحق پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچادی گئیں

 



 براڈ پیک حادثے میں جاں بحق پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچادی گئیں۔ براڈ پیک پر 31 جولائی کو برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن اور زمینی سرچ ٹیموں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں تلاش کی گئیں۔ میتوں کو آج متعلقہ ممالک کے پرچموں میں لپیٹ کر سکردو سے ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر میتیں متعلقہ سفارت خانوں کے حوالے کی جائیں گی، جہاں سے انہیں آبائی ممالک روانہ کیا جائے گا۔ پاک فوج اس تمام عمل میں سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل