Sunday, August 09, 2026
 

کیا پروموشنل ایونٹ میں پریتی زنٹا نے عامر خان کو نظر انداز کیا تھا؟ حقیقت سامنے آگئی

 



بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہوئی کہ انہوں نے ساتھی اداکار عامر خان کو دانستہ طور پر نظر انداز کردیا۔ پریتی زنٹا 8 سال کے طویل وقفے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں اور اس وقت سنی دیول اور پروڈیوسر و اداکار عامر خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’بٹوارا 1947‘ کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسی دوران ایک پروموشنل ایونٹ کی مختصر ویڈیو سامنے آئی جسے پاپارازی کے ایک پیج نے مختلف انداز میں پیش کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریتی زنٹا اپنی وینیٹی وین سے باہر نکلتی ہیں اور مداحوں کے ہجوم کے باعث راستے کے حوالے سے قدرے الجھن کا شکار ہوکر پوچھتی ہیں، ’’ایک منٹ گائز، کہاں جانا ہے؟‘‘ فوٹوگرافروں کی جانب سے راستہ بتائے جانے کے بعد اداکارہ دوسری سمت چل پڑتی ہیں۔ اسی مقام پر عامر خان اپنی وینیٹی وین کے باہر موجود تھے، تاہم پریتی ان کی جانب متوجہ ہوئے بغیر آگے بڑھ گئیں۔ مذکورہ ویڈیو کے ساتھ پاپارازی پیج نے سوالیہ انداز میں دعویٰ کیا کہ ’’کیا پریتی زنٹا نے عامر خان کو نظر انداز کردیا؟‘‘ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ تاہم پریتی زنٹا نے خود سامنے آکر اس دعوے کی وضاحت کردی۔ اداکارہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’’کلک بیٹ مواد‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کا گمراہ کن بیانیہ درست نہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے عامر خان کو اس لیے نہیں دیکھا کیونکہ انہیں اندر اپنی شوٹنگ جلد مکمل کرنی تھی اور اس کے بعد فلم کی تشہیر کے لیے فلائٹ پکڑنی تھی۔ پریتی نے مزید واضح کیا کہ وہ عامر خان کے لیے بہت زیادہ محبت اور احترام رکھتی ہیں، اس لیے ان کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنے والی اس طرح کی پوسٹ مناسب نہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی پاپارازی پیج کا مقصد منفی بات کو فروغ دینا ہے تو پھر انہیں مستقبل میں رک کر تصاویر بنوانے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔         View this post on Instagram                       پریتی زنٹا کی جانب سے عامر خان کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا دعویٰ درست ثابت نہیں ہوتا۔ خود اداکارہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ جلدی میں تھیں اور انہیں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد پرواز پکڑنی تھی۔ پریتی زنٹا آخری بار 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھیا جی سپر ہٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔ اب وہ تقریباً آٹھ سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 14 اگست کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل