Sunday, August 09, 2026
 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئر پورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے بریفنگ لی جبکہ مسافروں سے بھی بات چیت کی۔ مسافروں کے مطابق امیگریشن میں تقریباً 30 منٹ لگ رہے ہیں، جس پر انہوں نے سہولیات بہتر بنانے کی درخواست کی۔ محسن نقوی نے امیگریشن پراسیس کو تیز کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام کاؤنٹرز کھلے رکھنے کے احکامات جاری کیے تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔ دورانِ دورہ ایک مسافر کی جانب سے ایجنٹ کے ذریعے رقم لینے کی شکایت پر وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کیس فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد کر دیا اور گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے جبکہ مکمل دستاویزات والے مسافروں کو نہیں روکا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے امیگریشن میں بہتری آئی ہے اور جعلی دستاویزات کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جا رہی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل