Loading
تھانہ وارث خان کے علاقے لنڈا بازار میں منشیات کے مبینہ اڈے پر جھگڑے کے دوران منشیات کے عادی افراد نے شہری کو آگ لگا دی۔
شہری کو آگ لگانے اور حملہ کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں بھاگتے شہری کو پکڑ کر خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کیا گیا۔
فوٹیج میں شہری کو آگ لگاتے اور شہری کو جان بچا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ منشیات کے عادی افراد کو گلی میں چھری تیز کرتے اور ڈنڈے لہراتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات کے عادی افراد تھانہ بنی اور تھانہ وارث خان کی حدود میں اکثر خنجر لیے پھرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ تھانہ بنی کے علاقے جامع مسجد روڈ پر منشیات کے عادی افراد نے پہلے بھی خنجر کے وار سے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، منشیات کے عادی افراد میں موبائل فون کی رقم کے لین دین کا تنازع تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل