Loading
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اس وقت براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ آبنائے ہرمز میں نئے بحری راستے قائم کیے جائیں گے۔
تاہم عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ مذاکرات کا مطلب آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنا نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل