Sunday, August 09, 2026
 

بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری

 



بلوچستان کے تین اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دوسرے مرحلے کے ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار مدمقابل ہیں۔ متعلقہ حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5 ہزار 546 ہے، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی سہولت کے لیے 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مردوں، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سکیورٹی کے پیش نظر 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 2 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل