Sunday, August 09, 2026
 

جعلی امریکی پی آر کارڈ پر سعودی عرب کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے والا مسافر آف لوڈ

 



فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کی بنیاد پر سعودی عرب کا ٹورسٹ ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز PK-841 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو روک لیا گیا، جس کا تعلق ضلع پشاور سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی اور غلط بیانی پر مبنی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کے ذریعے سعودی عرب کا ٹورسٹ ویزا حاصل کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے حسین نامی ایجنٹ کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کر کے ویزا حاصل کیا۔ ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل