Sunday, August 09, 2026
 

وزیر ریلوے کی امیر العظیم مرحوم کی رہائش گاہ پر آمد ، اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا

 



وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اتوار کے روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم مرحوم کی رہائش گاہ جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ امیر العظیم ان کے دیرینہ دوست اور عزیز بھائی تھے جن کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ مرحوم مخلص اور بااصول انسان تھے جنہوں نے اپنی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات کے ذریعے معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کیا،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ بعد ازاں محمد حنیف عباسی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے بھی ملاقات کی اور مرحوم امیر العظیم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل