Loading
ایدھی فاؤنڈیشن کے دفتر میں گزشتہ دنوں 65 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے واقعے کیخلاف اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر ایدھی کے رضاکاروں اور انکے اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ناصر منصور، پیپلز لیبر بیورو کے حبیب الدین جنیدی ودیگر نے شرکت کی۔
فیصل ایدھی نے کہا کہ فلاحی ادارہ ایدھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ایدھی مرکز پر ڈکیتی کا واقعہ افسوس ناک ہے، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں موجود 65 لاکھ روپے کی رقم کو چار ملزمان نے اسلحہ کے زور لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کی وجہ سے ایدھی کے غریب ملازمین کے گھروں میں چولہا بجھ گیا ہے۔ پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل