Monday, August 10, 2026
 

جماعت اسلامی کا وزیراعظم سے ملکی صورتحال پر بلا تاخیر قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

 



جماعت اسلامی نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بلاتاخیر فوری طور پر قومی کانفرنس بلانی چاہیے۔ ملک میں جاری سیاسی بحرانوں کا خاتمہ اب قومی مطالبہ بن چکا ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی موت ہے، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے پر وضاحتی بیان خوش آئند ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس اہم معاہدے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان کو مکمل آگاہی دی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ دفاعی معاہدے پر ان کیمرہ اجلاس بھی بلایا جا سکتا ہے تاکہ تمام تحفظات اور اعتراضات دور کیے جا سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل