Loading
یوراگوئے میں سیکنڈ ڈویژن کے ایک فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر حادثے کا سبب بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز مونٹی ویڈیو میں یوراگوئے مونٹی ویڈیو اور پیسینڈو کے درمیان میچ جاری تھا۔
میچ میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک زوردار شاٹ کے بعد گیند اسٹیڈیم سے باہر نکل کر ساتھ گزرتی شاہراہ پر جا گری اور حادثے کا سبب بن گئی۔
واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایک کھلاڑی نے گیند کو اتنی زور سے مارا کہ وہ میدان سے نکل کر سڑک پر جا پہنچی۔
گیند کو دیکھ کر ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنے والی گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔
In Uruguay, a soccer ball flew off the field and onto a nearby road, causing a car crash. pic.twitter.com/V4NpfbS5DL
— Breaking911 (@Breaking911) August 9, 2026
پارکے اے این سی اے پی اسٹیڈیم میں پیش آنے والا یہ منظر میچ کی براہِ راست نشریات میں بھی محفوظ ہوگیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل