Monday, August 10, 2026
 

حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

 



وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدائت پر اگلے پورے حج کو ڈیجٹل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار یوسف وزیر اعظم کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عازمین کو قطاروں اور اخراجات سے بچانا ہے، چار لاکھ رجسٹرڈ درخواست گزار اب آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حبیب بینک کو پورے پاکستان میں حج درخواستیں لینے کا مجاز قرار دیا جارہا ہے۔  ہیڈ آف اسلامک بینکنگ اور نمائندہ ایچ بی ایل اسد خان نے کہا کہ حبیب بینک کے لئے اعزازکی بات ہے کہ ہم عازمین حج کے لئے درخواستیں وصول کرنے جارہے ہیں، ہم سترہ سو برانچز کے ذریعے حج درخواستیں وصول کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 96 فیصد لوگوں کو قریبی حبیب بینک دستیاب ہوگا۔ باہر بیٹھے لوگ اپنے عزیزوں کے کارڈ کے ذریعے پیسے جمع کرا سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ چالیس روز حج کے اخراجات 12 لاکھ روپے مقرر کئے ہیں۔ بیس سے 25 روزہ شارٹ حج کا پیکج 13 لاکھ روپے مقرر کئے ہیں۔ درخواست گزار 17 اگست سے رقوم جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید برآں پہلی قسط میں درخواست 50 فیصد رقم جمع کرائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل