Monday, August 10, 2026
 

’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ کے معروف اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 



’دیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا مشہور کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بین جونز کی اہلیہ الما ویئٹر نے اتوار 9 اگست کو سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ اداکار گھر میں موجود تھے جہاں انہیں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا۔ اہلیہ نے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ’’بین جونز نے بھرپور زندگی گزاری اور انہیں بہت سے لوگوں نے محبت دی، مگر آج میں نے اپنی زندگی کی محبت کھو دی‘‘۔ ساتھی اداکار نے جذباتی انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا بین جونز کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ان کے ساتھی اداکار ٹام وپٹ نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ٹام وپٹ نے لکھا کہ ’’شو نے اپنی کاسٹ کے ایک اہم رکن کو کھو دیا اور میں نے ایک اچھا دوست‘‘۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل