Loading
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بنوں کے علاقے میریان میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، تین میگزین اور بندولیر برآمد ہوا۔
آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشت گرد کی لاش قبضے میں لے کر شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے کامیاب آپریشن پر بنوں پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خصوصی شاباش دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نبردآزما فورس کے جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں، جو اپنے فرائض بہادری اور عزم کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی او بنوں نے کہا کہ بنوں کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے اور دہشت گردی و جرائم کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل