Loading
لاہور ہائی کورٹ نے تین بچوں کو والد سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا جبکہ احاطہ عدالت میں بچے چیخ و پکار کرتے رہے، بچے اپنی دادی اور پھوپھو کے ساتھ جانے کی ضد کرتے رہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صادق محمود خرم نے خاتون ندا محمود کی درخواست پر سماعت کی جہاں ایڈووکیٹ فائزہ نصیر نے عدالت کو بتایا کہ خاوند نے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لیے۔
انہوں نے کہا کہ کم سن بچے والدہ کے بغیر نہیں رہ سکتے، جس پر عدالت نے بچے بازیاب کرکے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے حکم کے بعد احاطہ عدالت میں بچوں نے چیخ و پکار کی، بچوں نے دادی اور پھوپھو کے ساتھ جانے کی ضد کی، نند کا کہنا تھا کہ والدہ بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
پولیس نے معاملے میں مداخلت کی اور والدہ بچوں کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل