Monday, August 10, 2026
 

ایران کا مذاکرات کیلیے 2029 میں ٹرمپ کا دور صدارت ختم ہونے کا انتظار کرنے کا عندیہ

 



ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ مدتِ صدارت ختم ہونے تک ان کی انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ عندیہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کے مشیر مجید شاکری نے میڈیا سے گفتگو میں دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت نے موجودہ امریکی حکومت کے ساتھ معاہدے کے بجائے ٹرمپ کی مدت پوری ہونے کا انتظار کرے گا۔ ترجمان ایرانی اسپیکر مجید شاکری نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ نہیں کر سکیں گے کیوں کہ ان کی مدتِ صدارت ختم ہونے تک ایران موجودہ پالیسی جاری رکھے گا۔ مجید شاکری کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ حکمت عملی نہ مکمل جنگ ہے اور نہ ہی فوری معاہدہ بلکہ ایسے حالات کو منظم کرنا ہے جن میں نہ جنگ ہو اور نہ امن، یہاں تک کہ ایران اپنے مقاصد حاصل کرلے۔ ایرانی عہدیدار کے بقول امریکا کے ساتھ مذاکرات کی باضابطہ تصدیق کرنا ایران کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ ایران کے لیے بہتر حکمت عملی مذاکرات سے انکار، ابہام برقرار رکھنا اور تزویراتی صبر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کے لیے ایران نے اپنی بنیادی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ان میں 300 ارب ڈالر ہرجانہ، ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور خطے سے امریکی افواج کا انخلا شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل