Monday, August 10, 2026
 

عمان؛ بڑے آئل ٹینکر سے سمندر میں کئی سو کلومیٹرز تک تیل پھیل گیا

 



مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عمان کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز سے بڑے پیمانے پر تیل کے اخراج کا انکشاف ہوا ہے۔ عمانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی صوبے ظفار کے ساحل کے قریب سمندر میں تقریباً 390 کلومیٹر کے علاقے میں تیل پھیل چکا ہے اور اس کا پھیلاؤ شمال مشرقی سمت میں جاری ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تیل مزید 121 کلومیٹر تک پھیل سکتا ہے جس سے سمندری حیات اور ساحلی ماحول کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی سے وابستہ ذرائع کے مطابق تیل کا اخراج ایک ایسے بحری جہاز سے ہوا جو روسی خام تیل لے کر جا رہا تھا۔ جہاز کے عملے نے 8 جون کو یمن کی مکلا بندرگاہ سے رابطہ کرکے مشکلات سے آگاہ کیا تھا۔ ابتدائی جائزوں میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ تیل بردار جہاز میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جہاز سے تیل کا اخراج شروع ہوا۔ تاہم واقعے کی حتمی وجہ اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل