Loading
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود کو تفویض سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے تقرر کے منتظر نیاز محمد خان جوائنٹ سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا۔
عارف کریم جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن اور جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ناصرہ بتول جعفری جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ظفر علی شاہ اور مومن آغا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہسیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد کو تفویض سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چارج میں 3 ماہ توسیع دے دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے او ایس ڈی عمر وقار کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی نازیہ زمان کی گریڈ 19 میں ترقی، خدمات سندھ کے سپرد کر دی گئی،۔
تقرری کے منتظر محمد عرفان خان ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات، بلوچستان میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے عبدالجبار 120 روز کیلئے معطل کر دیئے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔
اس کےعلاوہ غلام اللّٰہ شیخ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں ممبر لا مقرر جبکہ غلام اللّٰہ شیخ کو 3 سال کیلئے ممبر نیپرا تعینات کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل