Wednesday, August 12, 2026
 

بنوں میں فائرنگ سے ایف سی کا اہلکار شہید

 



خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں بخملی پیٹرول پمپ مارکیٹ کے قریب نامعلوم مُسلح دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور کے اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور اہلکار موقع پر شہید ہوگیا۔ جس کی شناخت برخان سکنہ عمل خیل ڈومیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شہید اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کارروائی بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل